مملکت کے حائل ریجن کے سعودی شہریغنیم الغنیم نےموٹرمیکینک کے شوق کو کاروبار بنا لیا۔
پرانی گاڑیوں کی مینٹینس اور انہیں اورہال کرکے نئی بنانے میں اتنی مہارت حاصل کی کہ لوگ امریکہ سے اپنی پرانی گاڑیاں درست کرنے اسے بھیجنے لگے۔
مزید پڑھیں
-
نابینا سعودی مکینک جو چھو کر گاڑی کی خرابی بتا دیتے ہیںNode ID: 654266
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے غنیم الغنیم نے بتایا’ موٹر میکینک کے کام آغاز 20 برس کی عمر سے کیا۔ میرے والد بھی شوقیہ اپنی گاڑی خود مرمت کرتے تھے ان کے ساتھ مجھے بھی یہ شوق ہو گیا۔‘
سعودی شہری کا کہنا تھا کہ ’ پرانی اورمکمل طورپر ختم شدہ گاڑی کو پمپر سے پمپر تک بنانے کے پروگرام پر عمل کیا جس میں کامیابی ہوئی۔‘
’اب یہ حال ہے کہ لوگ مملکت ہی نہیں بلکہ امریکہ سے بھی مجھے اپنی پرانی گاڑیاں بھیجتے ہیں جنہیں میں دوبارہ سے نئی جیسی کردیتا ہوں۔‘
غنیم الغنیم اس وقت اپنے بھائیوں اور گھر کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر اپنے ورکشاپ کو وسعت دینے کا خواہش رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پرانی گاڑی بنانے پر 2 لاکھ 20 ہزار ریال سے زیادہ خرچ آتا ہے تاہم کسٹمرز میرے کام سے خوش ہیں جو بخوشی یہ رقم خرچ کرتے ہیں۔‘

قدیم ماڈل کی گاڑیوں کے سپئرپارٹس کی دستیابی کے حوالے سے انہوں نے بتایا’ بعض وقت پارٹس ملنا مشکل ہوتا ہے جس کےلیے کافی انتظار بھی کرنا ہوتا ہے۔‘
ان کا ایک بھائی ڈینٹنگ اور پینٹنگ کا کام کرتا ہے جبکہ دوسرا کسٹمر کیئر کے شعبے سے منسلک ہے۔
کلاسیک گاڑیاں بنانے میں غنیم الغنیم کو مہارت حاصل ہو گئی ہے اسی لیے امریکہ سے پرانے ماڈل کی کلاسیک گاڑیاں مملکت لاکر ان کی مکمل اوورہالنگ کی جاتی ہے اور انہیں دوبارہ سے نیا بنایا جاتا ہے۔
غنیم الغنیم کے بارے میں معلوم ہونے پر انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹویٹ کی ’میں کس طرح اس تک پہنچوں میرے پاس ایک پرانی جی ایم سی ہے اسے نیا بنانا چاہتا ہوں۔‘