Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے پاکستان اور سوڈان کے سفیروں کی ملاقات

بین الاقوامی صورتحال اور ااس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹرمیں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، بین الاقوامی صورتحال اور ااس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سوڈان کی صورتحال، اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرخارجہ سے مملکت میں سوڈان کے سفیر دفع اللہ الحاج علی جنہیں سوڈان میں کابینہ امور کا وزیر اور قائم مقام وزیراعظم مقرر کیا گیا، ملاقات کی۔
ملاقات میں سوڈان کی صورتحال، اس کے اثرات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امورشہزادہ مصعب بن محمد الفرحان بھی موجود تھے۔

 

شیئر: