Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ تشدد کو روکنے کے لیے مدد کرنے کو تیار ہیں۔
امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق بدھ کو اپنے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے پوزیشن یہ ہے کہ میرے دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، میں دونوں کو اچھی طرح جانتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ مسئلے کا حل نکالیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ وہ رک جائیں اور امید ہے کہ وہ اب رک سکتے ہیں۔‘
ٹرمپ نے کہا کہ ’دونوں نے ایک دوسرے کو جواب دے دیا ہے تو امید ہے کہ اب رک سکتے ہیں، لیکن میں دونوں کو جانتا ہوں اور دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ سب رک جائے، میری مدد کی ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں۔‘

شیئر: