وزٹ ویزے پر حج کی کوشش، بلانے والے پرایک لاکھ جرمانہ ہوگا
’خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد کے مطابق جرمانے بھی دہرائے جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ جو کوئی بھی ایسے شخص کے لیے کسی بھی قسم کا وزٹ ویزہ جاری کرے گا اور وہ شخص بغیر اجازت حج کی کوشش کرے گا یا یکم ذو القعدہ سے 14 ذو الحجہ تک مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا یا وہاں قیام کرے گا تو ایسی صورت میں وزٹ ویزے پر بلوانے والے شخص پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد کے مطابق جرمانے بھی دہرائے جائیں گے‘۔
وزارت نے عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حج کے ضوابط کی پابندی اورخلاف ورزیوں پر اطلاع دینے کی ہدایت دی کی ہے۔