بلوچستان کے ضلع چاغی میں نامعلوم افراد نے دو سکیورٹی ہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔
لیویز کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام ضلعی ہیڈکوارٹر دالبندین سے تقریباً 70 کلومیٹر دور تحصیل چاغی میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں
-
’امید کا پیغام‘، بلوچستان کی پہلی ہندو اسسٹنٹ کمشنرNode ID: 889381
دونوں اہلکار چاغی بازار سے خریداری کے بعد موٹر سائیکل پر واپس ایف سی کیمپ کی طرف جا رہے تھے کہ بازار سے تقریباً دوکلومیٹر دور نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے-
مقتولین کی شناخت راولپنڈی کے رہائشی محمد طاہر ولد طارق محمود اور تلہ گنگ کے رہائشی محمد شفیق ولد امیر خان کے طور پر ہوئی ہے -
لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کی تلاش شروع کر دی جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔