پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان سپر لیگ کے بقایا آٹھ میچز ملتوی کردیےگئے ہیں اور پی ایس ایل کو موجودہ حالات کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے۔‘
پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پرکیاگیا، وزیر اعظم کی رائے میں موجودہ حالات میں تمام توجہ پاکستان فوج کی کوششوں پر ہونی چاہیے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔