’میں ہوں ایئر وائس مارشل اور میں وہیں سے شروع کروں گا جہاں بات ختم کی تھی۔۔۔ پاکستان فضائیہ 6، انڈین فضائیہ 0‘ یہ تھے وہ الفاظ جنہوں نے پاکستان میں سوشل میڈیا پر رات گئے ٹرینڈ بنا دیا۔
پاکستان ایئر فورس کے وائس مارشل اورنگزیب احمد نے اتوار کی شب پریس بریفنگ کے آغاز میں یہ الفاظ ایسے کہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ پر ہر جانب انہی کی گفتگو کے کلپس، میمز، اور تعریفی پوسٹس دکھائی دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان نے جنگ بندی کی درخواست نہیں کی: ڈی جی آئی ایس پی آرNode ID: 889540
جنگی حالات میں پاکستانی فضائیہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ان کی پراعتماد اور جذبات سے بھرپور اندازِ گفتگو نے انہیں عوامی ہیرو بنا دیا ہے۔
6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ اور انڈین ایئر فورس کے درمیان لائن آف کنٹرول کے قریب ہونے والی فضائی جھڑپ کے بعد ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے انڈین فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں تین رفال، ایک ایس یو-30 اور ایک میگ-29 شامل ہیں، جبکہ پاکستان کا کوئی طیارہ تباہ نہیں ہوا۔
وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ثبوت کے طور پر انٹرسیپٹ کی گئی انڈین پائلٹس کی آڈیو کلپس بھی پریس کے سامنے رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس نے نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا بلکہ ہر سطح پر انڈیا کی جارحیت کا موثر جواب دیا۔
تاہم انڈیا اور پاکستان کی جنگ بندی کے بعد دوسری بریفنگ میں اورنگزیب احمد نے آغاز ہی یہاں سے کیا کہ اب پاک فضائیہ کا سکور 6 ہو چکا ہے۔
ان کی بریفنگ کے بعد نہ صرف سوشل میڈیا پر #PAF6IAF0 ٹرینڈ کرنے لگا بلکہ عوام نے ان کی شخصیت، انداز بیان اور دفاعی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ہزاروں صارفین نے ان کے کلپس شیئر کیے اور انہیں ’ہیرو آف دی نیشن‘ قرار دیا۔
لیکن بات ہیرو تک محدود نہیں، کیونکہ اورنگزیب احمد کو ’پاکستان کا قومی کرش بھی کہا جا رہا ہے‘ اور یہ پوسٹس زیادہ تر پاکستانی خواتین کی جانب سے کی گئی ہیں۔
National Crush Of Pakistani Girls Nowadays: #Aurangzeb pic.twitter.com/KEQ5jzwx4p
— Shah Roz (@shahroztweeets) May 11, 2025
انڈیا اور پاکستان کے درمیان جب حالات کشیدہ ہونا شروع ہوئے تب بھی دیکھا گیا کہ پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے سوشل میڈیا پر میمز کا سہارا لیا اور جنگ بندی کے بعد بھی یہ سلسلہ رکا نہیں ہے۔
ایک صارف نے لکھا ’ڈائناسورز نے ایک بار اورنگزیب کو غلط طریقے سے دیکھا، آگے آپ جانتے ہیں پھر ان کے ساتھ کیا ہوا۔‘
The dinosaurs looked at Aurangzeb the wrong way once. You know what happened to them. pic.twitter.com/3TPRl4ONhu
— sugar kaka (@sugar_kaka) May 11, 2025
شاہ ویز نامی صارف نے انہیں ’رفال ہنٹر‘ کہہ کر پکارا۔
Aurangzeb, the Rafale hunter. pic.twitter.com/BS3NTxyksK
— Shahvaiz. (@Shahvaiz_1) May 11, 2025
فیضان کہتے ہیں ’جب اورنگزیب کوئی اکاؤنٹ بناتے ہیں تو ٹرمز اینڈ کنڈیشنز ان سے متفق ہوتی ہیں۔‘
When Aurangzeb creates an account, the terms and conditions agree with him pic.twitter.com/pzXrjPFgNy
— Faizan (@faizannriaz) May 11, 2025
ایک اور پوسٹ میں لکھا گیا ’اورنگزیب احمد نے ایک مرتبہ نوکیا 3310 توڑ دیا تھا۔‘
Aurangzeb once broke a Nokia 3310 pic.twitter.com/E0ShSctxM8
— Faizan (@faizannriaz) May 11, 2025
موسیٰ ورک نے لکھا ’ایک بار اورنگزیب کالج سے لیٹ ہوگئے تھے، باقی تمام طلبا کو جلدی آنے پر فائن کر دیا گیا۔‘
Once Aurangzeb went late to college, all other students were fined for coming early. pic.twitter.com/lon0dLEKKd
— Musa Virk (@MusaNV18) May 11, 2025
موسٰی نے ایک اور پوسٹ میں لکھا ’جب اورنگزیب گھڑی نہیں پہنتے تو وہ خود طے کرتے ہیں کیا وقت ہوا ہے۔‘
When Aurangzeb doesn't wear a watch. He decides what time it is. pic.twitter.com/FrkvUEYH8m
— Musa Virk (@MusaNV18) May 11, 2025
یہ ان تمام میمز اور تعریفی پوسٹ میں سے چند تھیں جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، دوسری جانب اورنگزیب احمد کا انڈین رفال طیارے پر دیا گیا بیان بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران جب رفال طیاروں سے متعلق سوال کیا گیا تو اورنگزیب احمد نے کہا کہ ’رفال ایک طاقتور طیارہ ہے اگر اس کو سہی سے استعمال کیا جائے۔‘
Rafale is very potent plane…if employed well
—AurangzebMei na sehti
— | (@Bananah_myolk) May 11, 2025
ایک اور ویڈیو میں انہیں سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں ’بات ساری طیاروں کے استعمال کی ہوتی ہے۔ اصل چیز ٹریننگ ہوتی ہے، پائلٹس کی ذہنیت ہوتی ہے۔ پاکستان ایئر فورس دوسرے ممالک کو بھی ٹریننگ دیتی ہے۔‘
Air Vice Marshal Aurangzeb Ahmed:
Our pilots have a different mindset. We train many countries in the world. Our training, mindset, and leadership are different. There are platforms, but this is only a part. The main driving force is mindset
As Iqbal Said:
کافر ہے تو شمشیر پہ… pic.twitter.com/nDD4Yl2c15— Sadia Farooq (@sadia_sadoo) May 11, 2025
میڈیا کو بریفنگ کے دوران ایک اور کلپ میں ایئر وائس مارشل کو کہتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ انڈین پائلٹس کو کہہ رہے ہیں کہ ان کی سیکھنے کی رفتار کم ہے، امید ہے کہ وہ آئندہ ایسا کرنے کا نہیں سوچیں گے۔
“they’re slow learners, but i think they can get the drift of not doing it again.”
— Air Vice Marshal, Aurangzeb Ahmed. pic.twitter.com/IsU1fb8Oj9
— Apultikal (@apultikal) May 9, 2025
ایک صارف نے تو اورنگزیب احمد کا مبینہ ایکس اکاؤنٹ بھی تلاش کر کے سکرین شاٹ شیئر کیا۔
GUYS?????? AURANGZEB UNCLE KA TWITTER ACCOUNT BHI MIL GAYA pic.twitter.com/8ZeUreFOAt
— (@cancxlled) May 11, 2025