Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی روبوٹس مستقبل کی پیداواری انقلابی طاقت ہیں: ایلون مسک

’معیشت اب توانائی کے بجائے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ہو رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں سعودی، امریکی سرمایہ کاری فورم کے دوران ایلون مسک اور وزیر اتصالات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ کی شرکت سے ایک اہم مکالماتی نشست منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کی علامت تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر اتصالات عبد اللہ السواحہ نے کہا ہے کہ ’سعودی، امریکی تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں معیشت اب توانائی کے بجائے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ہو رہی ہے‘۔
 انہوں نے مسک کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب ولی عہد کی قیادت میں، عالمی سطح پر AI اور ڈیجیٹل اختراعات کا مرکز بننے کی جانب بڑھ رہا ہے‘۔
ایلون مسک نے انسانی روبوٹس کو مستقبل کی پیداواری انقلابی طاقت قرار دیا اور کہا کہ یہ معیشت کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنی کمپنی xAI کی قابلِ فہم AI پر تحقیق کو مستقبل کی قابلِ اعتماد ٹیکنالوجی کی بنیاد قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے کلاؤڈ سروسز، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور AI ویلیو چینز میں سعودی عرب کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
مسک نے اسٹارلنک کی سعودی منظوری اور مستقبل کے منصوبوں جیسے "روبو ٹیکسی" اور "Boring Company" پر بھی بات کی۔
اختتام پر مسک نے ٹیکنالوجی کے ساتھ مثبت ہم آہنگی پر زور دیا جبکہ وزیر السواحہ نے اس شراکت کو ایک منصفانہ اور پائیدار عالمی معیشت کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

شیئر: