Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش کا دمشق میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

شاہ مراکش نے شام کے عبوری صدر ایک مکتوب تحریر کیا ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
مراکش نے سنیچر کو دمشق میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جو 2012  سے بند تھا۔
عرب نیوز کے مطابق اس فیصلے کا اعلان مراکش کے شاہ محمد ششم کی جانب سے شام کے عبوری صدر احمد الشرع کو لکھے گئے ایک مکتوب میں کیا گیا ہے۔
یہ مکتوب مراکش کے وزیر خارجہ نے بغداد میں ہونے والی عرب سمٹ کے دوران پڑھ کر سنایا ہے۔
مکتوب میں کہا گیا کہ ’مراکش، شام کے عوام کی آزٓادی، سلامتی اور استحکام کی تلاش میں ان کی سپورٹ کرتا ہے۔‘
یاد رہے کہ رباط نے 2012 میں شام میں خانہ جنگی کے دوران دمشق کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔
شام میں عبوری حکومت قائم ہونے کے بعد سے غیرملکی حکومتیں دمشق کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
 سابق صدر بشار الاسد کی معزولی کے دو ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران شام میں احمد الشرع کو صدر مقرر کیا گیا تھا۔
یاد رہے  شام میں بشار الاسد کے خلاف تحریک کی قیادت اسلام پسند تنظیم ھیئۃ التحریر الشام ( ایچ ٹی ایس ) نے کی جس کے رہنما احمد الشرع تھے۔
اس تحریک کے نتیجے میں گزشتہ برس آٹھ دسمبر کو دہائیوں سے قائم بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔

 

شیئر: