Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں عازمین حج کی سہولت کے لیے ’سمارٹ معاون‘ ایپ لانچ

سمارٹ معاون ایپ سے نمازوں کے اوقات بھی معلوم کیے جا سکیں گے (فوٹو: الحرمین)
 ادارہ امورحرمین شریفین میں دینی شعبے کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی میں عازمین حج کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’سمارٹ معاون‘ ایپ لانچ کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق تجرباتی طورپر لانچ کی جانے والی سمارٹ معاون ایپ سے نمازوں کے اوقات ، مؤذنوں اور آئمہ کرام کے علاوہ زائرین و عازمین حج کے لیے قرآن کریم کلاسوں اور دروس قران کے اوقات معلوم کیے جاسکیں گے۔
سمارٹ ایپ کو لانچ کرنے کے موقع پر شیخ السدیس کے ہمراہ امام و خطیب مسجد نبوی  شیخ ڈاکٹر عبدالباری بن عواض الثبیتی جو اثرا پروگرام  اورمسجد نبوی کے کتب خانے کے نگران بھی ہیں موجود تھے۔
یاد رہے کہ ادارہ حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے حج آپریشنل پلان جاری کیا گیا ہے جو 120 اقدامات پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد عازمین حج کی بہتر رہنمائی کرنا ہے۔
عازمین حج کی سہولت کےلیے متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل رہنما ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔
 روبوٹس ’منارہ‘ کے دوسرے ورژن کو متعارف کرایا گیا جو گزشتہ برس سے اپ ڈیٹ ہے اس میں مزید زبانوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں عازمین کے لیے 50 علمی و فکری پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

شیئر: