کرسٹل سمگل کرنے پر دو غیر ملکیوں کو سزائے موت
’آج بدھ کو مدینہ منورہ میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کرسٹل سمگل کرنے پر دو غیر ملکیوں پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’افغان تارکین وطن نعمت اللہ إسحاق زئی اور عبد الخالق نور زئی کو کرسٹل سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو مدینہ منورہ میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔