پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے کوالیفائر مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔
پی ایس ایل کوالیفائر راؤنڈ میں بدھ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیاNode ID: 889854
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز ساڑھے سات بجے ہو گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں۔
یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سب سے پہلے کوالیفائرز مرحلے میں رسائی حاصل کی تھی، پوائنٹس ٹیبل پر اس کے 15 پوائنٹس ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہے۔
رواں ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کھیلے جا چکے ہیں اور دونوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی حاصل کی۔