Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ خراب موسم کے باعث متاثر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا  29واں میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول ہے تاہم خراب موسم کے باعث میچ مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکا ہے۔
اتوار کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس شام سات بجے جبکہ میچ کا آغاز ساڑھے سات بجے ہونا تھا۔
اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں سخت آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان آج کا فیصلہ کُن میچ یہ تہہ کرے گا کہ کونسی ٹیم پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرتی ہے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پہلے ہی ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کر چکی ہیں۔
پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پشاور زلمی آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
اس سے قبل 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

 

شیئر: