سعودی وزارت صحت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ ایام حج میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں تاکہ زندگی کا اہم ترین فریضہ باسانی ادا کرسکیں۔
وزارت نے اپنے ایکس اکاونٹ پر جاری ہدایات میں کہا ہے مناسک حج کی ادائیگی کے دوران عازمین پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، ہاتھوں کو دھوئیں اور ازدحام کے مقامات پر ماسک کا خاص خیال رکھیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی نوجوان جو 17 برس سے عازمین حج کی خدمت کر رہے ہیںNode ID: 889895
-
مختلف ملکوں سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئےNode ID: 889910
دیگر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت حج کا کہنا تھا اپنی ذاتی استعمال کے آلات اور اشیا کسی اور کو استعمال کرنے نہ دیں۔
کھلی ہوئی اشیائے خورونوش اورغیرمعیاری کھانوں سے اجتناب برتیں اور صحت مند غذائیں تناول کریں۔
اس سے قبل سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کو طبی آگاہی کی فراہمی کے لیے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ’ ہیلتھ کٹ‘ جاری کی تھی۔
اس میں موسمی حالات کے پیش نذر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔
ہدایات میں کہا گیا تھا عازمین ایام حج میں براہ راست دھوپ سے بچیں، خیموں سے باہر نکلتے وقت چھتری کا استعمال لازمی طور پر کریں۔ جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں جس کے لیے پانی کا استعمال مناسب مقدار میں کریں۔