سعودی وزیرِ انصاف نے مملکت کے عدالتی اور قانونی شعبوں میں حال ہی میں ہونے والی ترقی کا ذکر کیا جن میں خاص طور پر فوری حصولِ انصاف کو یقینی بنانے سے متعلق قانون سازی شامل ہے۔
اسے شاہ سلمان کی سپورٹ حاصل ہے۔ قانون سازی کی نگرانی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کرتے ہیں۔
ولید الصمعانی نے اپنے ہم منصب سے گفتگو میں ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کو اجاگر کیا جس کے تحت آڈیو اور وڈیو کے ذریعے عدالتی کارروائیوں کی شفافیت کو فروغ دیا جاتا ہے۔
عدالتی اور قانونی شعبوں میں ہونے والی ترقی کا ذکر کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
خواہ ان میں افراد شریک ہوں یا ان کی نوعیت ورچوئل ہو۔ اس کے علاوہ عدالتی فیصلوں کی اشاعت بھی کی جاتی ہے۔
اسی دورے میں ولید الصمعانی اور کیسوکے سوزوکی نے عدالتی شعبے میں مفاہمت کی ایک یاداشت پر بھی دستخط کیے جس میں مہارت اور اطلاعات کا تبادلہ، قانون سازی میں مربوط کوششوں، صلاحیتوں میں اضافے اور نزاعی معاملات کا حل شامل ہے۔