Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ: گردوں کے امراض میں مبتلا عازمین کے لیے خصوصی ڈائیلاسیس سینٹر

سینٹر میں 13 جدید ترین ڈائیلاسیس یونٹس فراہم کیے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
مدینہ منورہ کے شاہ فہد جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے گردوں کے امراض میں مبتلا عازمین کےلیے خصوصی طورپر ڈائیلاسیس وارڈ کا اہتمام کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ فہد ہسپتال میں گردوں کے امراض کے لیے مخصوص وارڈ میں عازمین کے لیے علیحدہ سیکشن کا اضافہ کردیا تاکہ بیرون ملک سے آنے والے ایسے عازمین جو گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں انہیں ڈائیلاسیس کے لیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مدینہ صحت مرکز کا کہنا تھا کہ بیمار عازمین کے لیے مخصوص کیے جانے والے وارڈ میں ڈائیلاسیس کے 13 جدید ترین یونٹس فراہم کیے گئے ہیں جن کےذریعے یومیہ 26 ڈائیلاسیس سیشنز کیے جاسکتے ہیں۔

غیرملکی حج مشنز سے بیمار عازمین کا ریکارڈ حاصل کیا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

صحت مرکز کی جانب سے غیرملکی حج مشنز سے مستقل بنیادوں پر رابطہ رکھا جاتا ہے تاکہ بیمار عازمین کا ڈیٹا حاصل کیا جائے اور انہیں ضرورت پڑنے پر بروقت ڈائیلاسیس کی سہولت مہیا کی جاسکے۔

 

 

شیئر: