Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں پہلی بار مئی کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 50 ڈگری سے زائد

کہ مئی 2009 میں زیادہ سے زیادہ 50.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات (نیشنل سنٹر فار میٹرولوجی) نے کہا ہے کہ مئی میں درجہ حرارت 50.4 ڈگری سیلسیس رہا جو اس مہینے میں 2003 سے ریکارڈ کیا جانے والا سب زیادہ درجہ حرارت ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نیشنل سنٹر فار میٹرولوجی نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’جمعے کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ابوظبی کے شہر الشوامخ میں ملک بھر کا سب سے زیادہ 50.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔‘
2003 سے موسم کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے اور یہ اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔‘
مزید کہا گیا کہ مئی 2009 میں زیادہ سے زیادہ 50.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گرمیوں کے مہینوں میں شدید درجہ حرارت کا شکار رہنے والا یہ صحرائی ملک موسم گرما شروع ہونے سے پہلے ہی معمول سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کر رہا ہے۔
گذشتہ مہینے اپریل میں متحدہ عرب امارات میں 42.6 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ اپریل 2017 میں ریکارڈ کیے گئے اوسط یومیہ 42.2 سیلسیس سے زیادہ ہے۔
محکمے نے جمعہ کو گرمی میں محفوظ رہنے کے لیے ہدایات جاری کیں، رہائشیوں کو دھوپ سے دور رہنے، کافی مقدار میں پانی پینے، مناسب لباس پہننے اور سن سکرین استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
متحدہ عرب امارات دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندگان میں سے ایک ہے، لیکن اس نے قابل تجدید توانائی میں بھی بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔

 

شیئر: