Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر خلیجی شہری عید الاضحی تعطیلات میں دبئی کا رخ کریں گے

تعلیمی سال جاری رہنے سے مختصر سفر کو ترجیح دی جارہی ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
 عید الاضحی کی تعطیلات کے لیے خلیجی ممالک میں دبئی سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی منزلوں میں سرفہرست رہا ہے۔
الامارات الیوم نے انٹرنیشنل پلیٹ فارم ’سکائی سکینر‘ کی حالیہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا اماراتی مسافر عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران جی سی سی ممالک یا قریبی مقامات کو ترجیح دے رہے ہیں۔
جنوری سے اپریل 2025 کے دوران سرچ کیے جانے والے  سیاحتی مقامات میں واضح رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
عید الاضحی کی تعطیلات جو 5 سے 9 جون تک ہیں سب سے زیادہ ٹریول سرچ میں دبئی سرفہرست تھا اس کے بعد جدہ، ابوظبی، شارجہ اور مسقط نمایاں خلیجی شہر رہے۔
 21 اپریل 2025 سے شروع ہونے والے ہفتے میں ان مقامات کے لیے ٹریول سرچ میں 48 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دبئی نے ہوٹل بکنگز میں عالمی سطح پر اپریل میں تیسری اور مئی میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جو اس کی سیاحتی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔
سکائی سکینر کے ماہر ایوب المامون کا کہنا ہے یو اے ای کے شہری تعلیمی سال جاری رہنے کے باعث مختصر اور قریبی سفر کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 

شیئر: