Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب امارات میں کوسٹ گارڈ نے 16 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

 اماراتی شہری اور غیرملکیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر اور کوسٹ گارڈ نے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی اور کارگو شپ سے 16 افراد کو بچالیا۔
امارات الیوم کے مطابق اماراتی شہری اور غیرملکیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے پہلے واقعہ میں تین ایشیائی شہریوں کو بچایا، کارگو شپ ڈوبنے کے قریب تھا۔ یہ نہیں بتایا گیا حادثہ کب اور کہاں پیش آیا۔
دوسرے واقعہ میں نیشنل گارڈ نے پکنک کے لیے آنے والے 13 افراد کو ریسکیو کیا، جن کی کشتی ڈوبنے والی تھی۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے ایک کارگو شپ سے ایک انڈین شہری کو ریسکیو کرکے ہستال منتقل کیا گیا تھا جو آگ لگنے سے جھلس گیا تھا۔

 

شیئر: