Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوساکا ایکسپو: مملکت کے سفیر نے سعودی پویلین میں امریکی ہم منصب کا خیرمقدم کیا

نمائش کے مشترک مقاصد اور مستقبل پر گفتگو کی  اور تحائف کا تبادلہ کیا۔(فوٹو: عرب نیوز)
جاپان میں سعودی سفیر ڈاکٹر غازی فیصل بن زقر  نے جمعے کو جاپان کے شہر اوساکا کی ایکسپو میں قائم سعودی پویلین میں اپنے امریکی ہم منصب جورج گلاس کو خوش آمدید کہا۔
عرب نیوز کے مطابق ڈاکٹر غازی فیصل نے کہا کہ انھیں امریکی اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر غازی فیصل کا کہنا تھا ’سعودی پویلین نہ صرف ایک اہم ثقافتی سرمایہ ہے جہاں ہم دنیا کے ساتھ اپنی کہانی شیئر کرتے ہیں بلکہ یہ ایسی جگہ بھی ہے جہاں عالمی رہنما اکٹھے ہو سکتے ہیں اور باہمی طور پر ایک دوسرے کی سمجھ بوجھ میں اضافہ کر سکتے ہیں جن سے بڑے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
سعودی عرب اور امریکی نمائندوں کی، اوساکا میں ہونے والی نمائش میں سعودی پویلین کے دورے پر یہ ملاقات، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دس بعد بھی ہوئی ہے۔
یہ دورہ، مملکت اور امریکہ کے درمیان طویل مدتی سٹرٹیجک تعلقات کو مزید تقویت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں امکانی شراکت کے لیے اہم ہے جس کا مقصد باہمی نمو ہے۔
جاپان میں سعودی سفیر اور ان کے امریکی ہم منصب نے سعودی پویلین کا دورہ کیا جہاں سعودی عرب کی شاندار ثقافتی تاریخ، بطور قوم اس میں آنے والی تبدیلی اور پائیداری اور جدت میں سعودی اثر کو یکجا کر کے پیش کیا ہے۔

Caption

امریکی وفد نے مملکت کی میزبانی کا بھرپور لطف اٹھایا، نمائش کے مشترک مقاصد اور مستقبل پر گفتگو کی  اور تحائف کا تبادلہ کیا۔
ڈاکٹر غازی فیصل نے، جو سعودی عرب کے پویلن کے کمشنر جنرل ہیں، کہا کہ جاپان میں متعین دونوں سفیروں کے درمیان یہ پہلی مربوط اور مثبت نتائج والی ملاقات تھی۔
سعودی پویلین، وی آئی پی وفود اور ایسے کاروباری ایونٹس کی میزبانی کرتا ہے جن کی توجہ دنیا میں سعودی اثر انگیزی پر ہے۔
ایکسپو پروگرام، 700 ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے جن میں بزنس اور سرمایہ کاری کے فورم بھی تھے۔
اس کے علاوہ پویلین میں میں آنے والے روزانہ کی بنیاد پر رقص اور فیشن شو بھی دیکھیں گے۔ وہ اُن سات رومز اور گیلریوں کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں جن کی خاص بات، تبدیل ہوتے ہوئے شہر، قدرتی وسائل کا تحفظ کرتے سمندر، انسانی سرمایے میں چھپے امکانات اور جدت شامل ہیں۔

شیئر: