مراکشی عازم حج کا کہنا ہے ’مملکت میں اللہ کے مہمانوں کی بہترین طریقے سے پذیرائی کی جاتی ہے۔ کسی قسم کی کمی یا پریشانی کا سامنا نہیں ہوا۔ تمام امور بہترین طریقے سے انجام پائے۔
سبق نیوز کے مطابق مراکشی عازم حج کا کہنا تھا’ وہ عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انہیں باقاعدگی سے ڈائیلاسز کرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان 100 ملکوں کے 1300 عازمین حج کی میزبانی کریں گےNode ID: 890066
-
منی، مزدلفہ اور میدان عرفات میں عازمین کےلیے کیا سہولتیں ہیں؟Node ID: 890080
مراکشی عازم حج نے بتایا’مدینہ منورہ میں آنے کے بعد یہ دیکھ کر مسرت ہوئی کہ ادارہ صحت کی جانب سے عازمین کی دیکھ بھال کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔‘
ہستپال میں تمام مریضوں کےلیے مفت طبی سہولت کے انتظامات ہیں جنہیں دیکھ کر دل سے دعائیہ کلمات از خود نکلتے ہیں۔
واضح رہے مدینہ منورہ کے کنگ فہد ہسپتال میں انتظامیہ کی جانب سےعازمین حج کے لیے صحت انتظامات کے تحت گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کےلیے خصوصی طورپر ڈائیلاسز سینٹر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد ضرورت مند عازمین کو کسی تاخیر کے بغیر سہولت فراہم کرنا ہے۔