Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تُم سے طالبان اچھے تھے‘، افغان نژاد شہری امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس کے مطابق افغان نژاد شہری کی کار کو تیز رفتاری کی وجہ سے روکا گیا تھا۔ فوٹو: سکرین گریب
امریکہ میں ایک افغان نژاد شہری نے روکے جانے پر پولیس افسروں کو فائرنگ سے زخمی کر دیا جبکہ جوابی فائرنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
 فاکس 5 ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست ورجینیا کے علاقے فیئرفاکس میں پیش آنے والے اس واقعے کو پولیس افسران کی وردی میں لگے کیمروں نے ریکارڈ کیا۔
ویڈیو فوٹیج کے مطابق مہلک فائرنگ کا یہ تبادلہ معمول کے ٹریفک سٹاپ کے دوران ہوا۔
مسلح کار ڈرائیور جس کی شناخت بعد ازاں 36 برس کے جمال ولی کے نام سے ہوئی، روکے جانے پر کہہ رہا تھے کہ ’مجھے طالبان کے ساتھ کام کرنا چاہیے تھا۔‘
رپورٹ کے مطابق اس نے پہلے پولیس افسران پر فائرنگ کی اور پھر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
فیئر فاکس، ورجینیا کے پولیس افسران نے ڈرائیور کو تیز رفتاری پر روکا تھا۔ کار ڈرائیور نے فوری طور پر بتایا کہ اس کے پاس ہتھیار ہے اور پولیس اہلکاروں کو اپنی گاڑی میں واپس جانے کے لیے کہہ رہا تھا۔
فیئر فاکس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ڈرائیور کہہ رہا ہے ’میرے پاس بندوق ہے اور میں مسلح ہوں۔‘
جمال ولی کی کار کی جانب جب پولیس اہلکار بڑھے تو انہوں نے کہا کہ ’میرے پاس لائسنس نہیں ہے، واپس جاؤ، اپنی گاڑی میں بیٹھو، اور چلے جاؤ، تم کیا کرنا چاہتے ہو؟‘
ویڈیو فوٹیج کے مطابق مارے جانے والے افغان نژاد شہری نے جارحانہ انداز میں پولیس افسر پر چیخ کر کہا کہ اس کے پاس گاڑی کی کوئی رجسٹریشن نہیں ہے، اس نے اپنا نام اور شناخت بتانے سے انکار کیا اور اپنے ہتھیار تک پہنچنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے اہلکاروں نے مزید پولیس فورس مدد کے لیے طلب کی۔
جمال ولی نے چیخ کر کہا ’افغانستان میں رہ کر مجھے طالبان کے ساتھ کام کرنا چاہیے تھا، وہ تم سے اچھے تھے۔‘
جب دونوں افسران مزید پولیس اہلکاروں کے آنے کا انتظار کر رہے تھے، جمال ولی نے امریکہ کے بارے میں سخت جملے بولے۔ اس نے کہا کہ ’امریکی حکومت مجھے یہاں لائی، میں نے سپیشل فورسز کے لیے افغانستان میں خدمات انجام دیں، میرا بھائی وہاں تمہارے لیے مارا گیا۔‘
بیک اپ پہنچا جس میں ایک افسر پہلے والی کے پیچھے مسافروں کے سائیڈ ڈور پر آیا اور دوسرا افسر ڈرائیور کے سائیڈ ڈور کے پاس آیا - فوراً ڈرائیور کی کلائی پکڑ کر۔
چینل فاکس 5 ڈی سی کے مطابق جب جمال ولی کا بازو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو اس نے پستول سے سیکنڈز میں کئی گولیاں چلائیں جو افسران کو بازوؤں اور کہنیوں کے اوپری حصے میں لگیں۔
رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود دوسرے پولیس افسر نے کار ڈرائیور پر فائر کھولا۔
پولیس حکام کے مطابق جمال ولی کو چار گولیاں لگیں اور اس کی جان بچانے کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔

شیئر: