خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جارجیا کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے جارجیا کے صدر میخائیل کافیلا کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے جارجیا کے صدرکے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لیے صحت و عافیت اور جارجیا کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔