Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، ماہرین فلکیات

دوپہر 12:18 پر یہ فلکیاتی نظارہ دیکھا جاسکے گا (فائل فوٹو: العربیہ)
فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ منگل 27 مئی کی دوپہر کو سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔
مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12:18 پر یہ فلکیاتی نظارہ دیکھا جاسکے گا۔
سیدتی میگزین کے مطابق فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے سالانہ بنیاد پر یہ نظارہ کیا جاتا ہے جس سے دنیا بھر میں خانہ کعبہ کی سمت کے تعین کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
سال رواں 2025 میں سورج کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ 
فلکیاتی سوسائٹی قصیم ریجن کے صدر عیسی الغفیلی کا کہنا تھا سورج کے اس طرح خانہ کعبہ کے عین اوپرعمودی شکل میں آنے سے بغیر کسی جدید آلات کا استعمال کیے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے۔
سورج کا تعین کرنے کے لیے دنیا کے کسی بھی مقام سے مکہ وقت کے مطابق سورج کو دیکھا جائے اور جس سمت میں اس وقت سورج دکھائی دے گا وہ قبلہ کی سمت ہوگی۔

 

شیئر: