اہم نکات
یومِ تکبیر کی مناسبت سے کل 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل
پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز
دفتر خارجہ کا انڈین وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیزی پر مبنی قرار
یومِ تکبیر کی مناسبت سے کل 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
کابینہ ڈویژن نے 28 مئی کی عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پاکستان نے 28 مئی 1998 کو چاغی کے مقام پر دھماکے کر کہ خود کو ایٹمی قوت کے طور پر منوایا تھا۔
حکومت نے دسمبر 2024 میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز
موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں 58 ہزار 681 کومبنگ آپرینشز کیے گئے جبکہ سنگین جرائم میں ملوث 51 ہزار 268 اشتہاری، 21 ہزار 424 عدالتی مفرور، 12 ہزار 507 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 278 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے ہیں، 404 زخمی ہوئے جبکہ 375 کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مجرمان سے مقابلے کے نتیجہ میں 10 پولیس جوان جان سے گئے جبکہ 56 زخمی ہوئے۔
’غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز‘، پاکستان کا نریندر مودی کے بیان پر اظہار تشویش
پاکستان نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے عائد الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’اشتعال انگیزی‘ پر مبنی قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین وزیراعظم نے ’غیر ذمہ دارانہ‘ انداز اختیار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور کی ’صریح خلاف ورزی‘ کی ہے۔
نریندر مودی نے پیر کو گجرات میں ایک ریلی کے دوران تقریر کرتے ہوئے پاکستان پر ’دہشت گردی‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔‘
مزید تفصیل کے اس لنک پر کلک کریں