Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران میں فوجی ہیڈکوارٹر کا دورہ، دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال

دونوں فوجی رہنماؤں نے خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو: آئی ایس پی آر)
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دارالحکومت تہران میں فوجی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف محمد باگیری سے ملاقات کی۔
منگل کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں فوجی رہنماؤں نے خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال اور خصوصی طور پر دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
باہمی دلچسپی کے امور میں فوجی تعاون، سرحد پر سکیورٹی کے نظام کو بہتر کرنا اور سرحدی علاقوں کو تجارت اور معاشی سرگرمی میں تبدیل کرنا شامل تھا تاکہ خطے کے استحکام اور خوشحالی میں حصہ ڈالا جا سکے۔
فلیڈ مارشل عاصم منیر کو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایران کت سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کے صدر مسعود پیزکشان سے ملاقات کی۔ قہ وزیراعظم کے ساتھ ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

 

شیئر: