سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں سے مزید ایک ہزار 504 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مجموعی طور پر4 اینٹی پرسنل سرنگیں، ایک ہزار 459 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، 40 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں اور ایک دیسی ساختہ ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مسام پروجیکٹ کےلیے ایوارڈ، یمن میں اہم انسانی کردار کا اعترافNode ID: 882945
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 95 ہزار855 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
ماریب، عدن، جوف، شبوہ، تعز، حدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، صعدہ اور الضالع میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جو بچوں، خواتین، معمر افراد سمیت شہریوں کے لیے خطرہ ہیں۔
پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں، سڑکوں اور سکولوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی محفوظ آمد ورفت اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔