مشاعر مقدسہ کا موسم دن میں 47 ڈگری تک ہوگا
’رات کے وقت درجہ حرارت 27 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گی‘ ( فوٹو: واس)
محکمہ موسمیات کے سربراہ ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا ہے کہ حج کے دنوں میں مشاعر مقدسہ میں دن کے وقت درجہ حرارت 40 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان متوقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’رات کے وقت درجہ حرارت 27 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گی‘۔
ڈاکٹرایمن غلام نے کہا ہے کہ ’موسمیاتی معلومات 24 گھنٹے فراہم کی جاتی رہیں گی تاکہ عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے‘۔
دوسری طرف منی میں مختلف مقامات پر پانی کی پھوار کے نوزلز نصب ہیں جو فضا میں نمی پیدا کرکے موسم کو خوشگوار بنانے اور عازمین پر گرمی کا اثر کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ طریقہ درجہ حرارت کو 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ بڑی تعداد میں پانی کی پھوار والے پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے جو گرمی، تھکن اور لو میں موثر ہیں۔