Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیاری کا جائزہ لینے کے لیے فرضی رمی جمرات کی مشق

’فرضی عازمین کو خیموں سے جمرات پل تک پہنچایا گیا، رمی کرائی گئی اور واپس خیموں تک پہنچایا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج وعمرہ نے منی میں عازمین حج کی آمد و رفت، ٹرانسپورٹ اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے جمرات کی رمی کی تجرباتی مشق کروائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمرات کی رمی کی مشق 120 منٹ تک جاری رہی جس میں فرضی طور پر متعدد حج مشنوں کے عازمین کو شامل کیا گیا ہے۔
مشق میں مختلف گروپس کی شکل میں فرضی عازمین کو خیموں سے جمرات پل تک پہنچایا گیا، رمی کرائی گئی اور واپس خیموں تک پہنچایا گیا ہے۔
یہ مشق عازمین کے گروپس کی نقل و حرکت کی نگرانی اور ان کے روانگی، تیاری، تاخیر اور پہنچنے کے مراحل کو ٹریک کرنے پر مرکوز رہی۔
 وزارت حج و عمرہ نےجائزہ لینے کے لیےمشق میں جدید ٹیکنالوجی کے آلات استعمال کئے ہیں۔
 

شیئر: