Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں کی آزمائشی سروس شروع

’سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں خودکار گاڑیوں اور بسوں کے تجربات کئے جا رہے ہیں‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب میں خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی والی گاڑیوں کی آزمائشی سروس کا آغاز ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رواں سال کے اختتام سے پہلے روبوٹک ٹیکسی سروس کا آغاز ہوجائے گا۔
خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی کمپنی ’WeRide‘ سعودی عرب میں اپنی سروس اوبر، محکمہ ٹریفک اور دیگر متعلقہ حکومتی اداروں کے تعاون سے فراہم کرے گی۔
کمپنی سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں خودکار گاڑیوں اور بسوں کے تجربات کر رہی ہے۔
 ابتدائی طور پر یہ سروس ریاض اور العلا میں شروع کی جائے گی جس کے بعد دیگر شہروں میں توسیع ہوگی۔
سعودی مارکیٹ میں آزمائشی سروس کے اعلان کے بعد کمپنی کے حصص میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
سعودی عرب میں روبوٹک ٹیکسی سروس کا مقصد ٹریفک سیفٹی کو بہتر بنانا، نقل و حرکت کے نظام کو موثر انداز میں منظم کرنا اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نقل و حمل کے حل فراہم کرنا ہے جو وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

شیئر: