Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں حماس کے سربراہ محمد سنوار کو مار دیا گیا: نیتن یاہو

محمد سنوار اکتوبر 2023 میں اسرائیل پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے یحییٰ سنوار کے بھائی تھے۔ (فوٹو: عر نیوز)
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ حماس کے غزہ کے سربراہ محمد سنوار کو مار دیا گیا ہے۔
محمد سنوار حماس کے اہم رہنما تھے وہ حماس کے ملٹری چیف مقتول یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز محمد سنوار کو گزشتہ سال اس وقت حماس کی قیادت میں ترقی دی گئی تھی جب ان کے بھائی یحییٰ سنوار، غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔
یحییٰ سنوار نے اکتوبر 2023 میں اسرائیل پر ہونے والے اس حملے کی منصوبہ بندی کی تھی جس کے نتیجے میں موجودہ جنگ کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں، اسرائیل کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کو ایران میں ہلاک کیے جانے کے بعد، یحییٰ سنوار کو حماس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
اب اسرائیلی حکومت کے مطابق، محمد سنوار کی ہلاکت سے حماس کی غزہ میں قیادت کو ایک اور بڑا نقصان پہنچا ہے۔
 

شیئر: