سعودی میڈیکل ٹیم نے ایرانی عازم حج کی جان بچا لی
ڈاکٹروں نے بروقت ہارٹ سرجری کی جو کامیاب رہی ( فوٹو: عاجل)
مکہ مکرمہ کےکنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی طبی ٹیم نے ایرانی عازم حج کی جان بچا لی۔
عاجل نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں طبی یونٹ کے ہنگامی مرکز پر ایک ایرانی عازم حج کو لایا گیا جسے سینے میں درد کی شکایت تھی۔
میڈیکل سٹی کی طبی ٹیم نے عازم حج کا معائنہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ علامات دل کے دورے کی ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے مریض کو فوری طور پر دل کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بروقت آپریشن کیا جو کامیاب رہا۔
واضح رہے سعودی وزارت صحت نے حج آپریشن کے لیے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ کے علاوہ حج ٹرمنل اور بری سرحدی چوکیوں پر طبی مراکز قائم کیے ہیں جہاں ماہرین ہمہ وقت موجود رہتے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔
