Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں سعودی طبی ٹیم نے غیر ملکی عمرہ زائر کی جان بچا لی

طبی ٹیم نے بروقت طبی امداد فراہم کی، دل کی بند شریانوں کو کھولا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں خصوصی طبی ٹیم نے ایک 68 سالہ سوڈانی عمرہ زائر کی جان بچا لی۔
ایس پی اے کے مطابق غیر ملکی عمرہ زائر جسے دل کا دورہ پڑا تھا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
طبی ٹیم نے بروقت طبی امداد فراہم کی اور دل کی بند شریانوں کو کھولا گیا۔ 
مکہ ہیلتھ کلسٹر کے مطابق سرجری کے بعد سوڈانی عمرہ زائر کو تیزی سے صحت باب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
یاد رہے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی یقینی بنانے کے لیے ’کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس ‘نصب ہیں۔
 مسجد الحرام میں مستقل بنیادوں پر چار میڈیکل سینٹر 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔ امدادی عملہ ڈیوٹی پر ہوتا ہے۔

 

شیئر: