Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی پر مملکت کے تمام مذبح میں آن لائن بکنگ سسٹم متعارف

 اپائنٹمنٹ سسٹم کا مقصد لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے (فوٹو: اخبار24)
وزارت ماحولیات پانی و زراعت نے عید الاضحی کے حوالے سے مملکت کے تمام  مذبح  میں آن لائن بکنگ سسٹم متعارف کرا یا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت ماحولیات کا کہنا ہے اپائنٹمنٹ سسٹم کا مقصد لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر کسی تاخیر اور ازدحام کے اپنے مقررہ وقت پر مذبح خانے آئیں اور قربانی کرنے کے بعد سکون سے واپس چلے جائیں۔
مذبح کےلیے پیشگی بکنگ کا آغاز ذی الحجہ کی یکم تاریخ سے کردیا گیا ہے تاکہ لوگ اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے بکنگ کرا لیں۔
خیال رہے عید الاضحی میں قربانی کرنے والوں کو کافی دقت کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔
جانوروں کو لے کر قطار میں کھڑے ہونے کے بعد باری آنے پر مذبح خانے کی کھڑی میں بھی قطار لگانی پڑتی ہے تاکہ ذبح ہونے والی قربانی کا گوشت حاصل کیا جائے۔

 

شیئر: