وزیرِ داخلہ اوراعلی حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے جدہ حج ٹرمنل کا دورہ کیا اور عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ کے ہمراہ نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
-
’مکہ روٹ‘ منصوبے کو کامیاب بنانے میں سعودی خواتین کا کردار
Node ID: 890147 -
سعودی عرب نے مالدیپ میں مکہ روٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا
Node ID: 890300
وزیر داخلہ اور انکے ہمراہ وفد کو ’مکہ روٹ ‘ پروگرام کے تحت آنے والے عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی طورپر مطلع کیا گیا۔
مکہ روٹ انیشیٹو کے ذریعے آنے والے عازمین کے امیگریشن کی کارروائی ان کے ملکوں میں ہی کرلی جاتی ہے جس سے انہیں یہ سہولت ہوتی ہے کہ مملکت پہنچنے کے فوری بعد انہیں ہوائی اڈے سے مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں انکی رہائش گاہوں پرپہنچا دیا جاتا ہے ۔
’مکہ روٹ‘ منصوبہ سعودی ویژن 2030 کے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا مقصد عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا اور انکا سفرحج مثالی بنانا ہے۔

منصوبے کا آغاز تجرباتی طورپر 2017 میں ملایشیا سے کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد دوسرے برس انیشیٹیو کے دائرہ میں توسیع کرتے ہوئے انڈونیشیا کو بھی شامل کیا گیا ۔
پروگرام کے آغاز میں بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے امیگریشن کی کارروائی انکے ملکوں میں ہی کی جاتی تھی تاہم بعدازاں خدمات میں اضافہ کرتے ہوئے ان کے سامان کی بکنگ کو بھی شامل کیا گیا جس سے یہ سہولت ہوئی کہ عازمین حج کو جدہ یا مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے سے براہ راست ان کے مقررہ ہوٹلوں میں پہنچا دیا جاتا ہے جبکہ انکا سامان بھی متعلقہ ادارے کے ذریعے ہوٹلوں میں پہنچایا جاتا ہے۔

امسال 8 ممالک کے 12 ہوائی اڈوں سے آنے والے عازمین حج کب ’مکہ روٹ‘ پروگرام کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔
منصوبے کے تحت آنے والے عازمین حج کے لیے جدہ اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں پر علیحدہ ٹرمنل مخصوص کیا گیا ہے جہاں محکمہ پاسپورٹ کے اہلکار انکی رہنمائی کرتے ہیں۔