Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کا مسافروں کو انتباہ، کونسی اشیا لانا منع ؟

جعلی کرنسی ، تمام اقسام کی منشیات کے علاوہ دیگر اشیا بھی شامل ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے مملکت آنے والے مسافروں کو تنبیہ کی ہے کہ مختلف نوعیت کی ممنوعہ اشیا اپنے ہمراہ نہ لائیں تاکہ کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اخبار 24 کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ممنوعہ اشیا کی فہرست جاری کی گئی ہے جن کی پابندی کرنا تمام مسافروں کے لیے بے حد ضروری ہے ۔
جاری کی جانے والی ممنوعہ اشیا میں سرفہرست  ہر قسم کی منشیات جن میں الحکول والے مشروبات بھی شامل ہیں۔ بجلی کا جھٹکا لگانے والی اشیا جن سے کرنٹ لگتا ہے۔
ایسے قلم اور نگاہ یا دھوپ میں استعمال ہونے والے چشمے جن میں حساس کیمرے لگے ہوں جنہیں غیرقانونی  اور جاسوسی کے مقاصد کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔
الیکٹرانک پائپ جس میں نشہ آورممنوعہ مواد اور مضر صحت خوشبو شامل ہو۔ ممنوعہ پوکر گیم جو جوئے وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔ دیگر ممنوعہ اشیا میں قیمتی دھاتیں اور خام سونا ، غیراخلاقی سامان و اشیا مملکت میں لانا قطعی طورپر منع ہے ۔

بڑی مقدار میں تجارتی مقاصد کے لیےاشیائے خورونوش لانا بھی منع ہے (فوٹو، ایکس )

ایئرپورٹ انتظامیہ نے  مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی جعلی کرنسی ، جادوگری کے لیے استعمال ہونے والی اشیا اورتعویذ گنڈے لانا منع ہیں علاوہ ازیں بڑی مقدار میں (تجارتی مقاصد ) اشیائے خورونوش بھی انفرادی طور پرمسافر اپنے ہمراہ نہیں لا سکتے۔
انتظامیہ کا کہناہے کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو چاہئےکہ مذکورہ قوانین خاص طورپر خیال رکھیں اور آنے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ انکے پاس مذکورہ ممنوعہ اشیا نہ ہوں بصورت دیگر قانون شکنی تصور کی جائے گی۔  

 

 

شیئر: