Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پر انڈونیشی خاتون زائر کی جان بچالی گئی

’طبی امدادی ٹیم نے محض 4 منٹ کے اندر نبض بحال کردی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ہلالِ احمر کی امدادی ٹیموں نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ میں ایک 70 سالہ انڈونیشی عمرہ زائر خاتون کے دل کی دھڑکن بحال کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’کل اتوار کو شام 5 بج کر 49 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی کہ بین الاقوامی روانگی ہال میں ایک عمرہ زائر خاتون بے ہوش ہو گئی ہیں‘۔
’اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم ایئرپورٹ ہال پہنچ گئی اور جب معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان کا دل اور سانس رک چکا تھا‘۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’ایسی صورتحال کے لیے مقررہ پروٹوکول کے مطابق ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے دل اور پھیپھڑوں کی بحالی پر کام کیا گیا‘۔
’اس کے نتیجے میں محض 4 منٹ کے اندر ان کی نبض بحال ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا تاکہ ان کی حالت کا مزید جائزہ لیا جا سکے‘۔

شیئر: