سعودی ولی عہد اور کینیڈین وزیراعظم کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
رابطے میں خطے میں پائیدار امن کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعاون کے امکانات اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔
رابطے کے دوران مشرق وسطی کی صورتحال کا جائزہ خطے میں پائیدار امن کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
مارک کارنی نے جسٹن ٹروڈو کے استعفعی کے بعد مارچ میں وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے بعد مئی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
کینیڈین دفتر سے جاری بیان کے مطابق ولی عپد اور کارنی نے ریاض اور اوٹاوہ کے درمیان توانانی کے تحفظ اور تجارت کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا
بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
