Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو روسی صدر کا مکتوب موصول

مکتوب دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض میں روسی سفیر سرگئی کوزلوف نے سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور روس کے تعلقت کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: