مشاعر مقدسہ کے ترقیاتی امور کی ذمہ دار کمپنی ’کدانہ‘ نے نجی شعبے کے تعاون سے وادی منیٰ میں ڈبل سٹوری رہائشی یونٹ کے قیام کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ڈبل سٹوری رہائشی یونٹ سے عازمین حج کی گنجائش میں اضافہ اور رہائش کا بہتر اور آرام دہ تجربہ فراہم ہو گا۔
ڈبل سٹوری رہائشی 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر قائم کیے گئے ہیں جس میں 40 سے زائد رہائشی یونٹ ہیں جبکہ 550 واش رومز بھی ہیں۔

منصوبے کو مکمل ہونے میں 100 دن لگے جس کی تعمیر میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے موسمی اثرات سے بھی محفوظ رکھنے کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔
ڈبل سٹوری رہائشی یوننٹ میں اس سال حج کے دوران اندرون و بیرون ممالک سے 8000 کے قریب عازمین حج قیام کریں گے۔
توقع ہے کہ آئندہ برس حج میں ڈبل سٹوری رہائشی یونٹ کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو جائے گا جس کے بعد اس میں 20 ہزار عازمین کے قیام کی گنجائش ہو گی۔