Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے ساتھ کشیدگی، انڈین فوج کی طیارے کھو دینے کی پہلی بار تصدیق

انڈیا کی فوج نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں اس نے اپنے لڑاکا طیاروں کو کھو دیا۔
بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو میں انڈین فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے کہا کہ ’اہم بات یہ نہیں کہ جیٹ طیارے گرے بلکہ یہ اہم ہے کہ وہ کیوں گرے۔‘
انہوں نے پاکستان کے چھ انڈین جنگی طیارے مار گرانے کے دعوے کو ’بالکل غلط‘ قرار دیا تاہم یہ بتانے سے انکار کیا کہ انڈیا کے کتنے جیٹ طیارے گرے۔
انیل چوہان نے کہا کہ ’وہ (طیارے) کیوں گرے، کیا غلطیاں ہوئیں یہ اہم ہے۔ تعداد اہم نہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اچھی بات یہ ہے کہ ہم اس حکمت عملی کی غلطی کو سمجھنے کے قابل ہوئے جو ہم سے ہوئی، اس کا تدارک کیا، اسے درست کیا اور پھر اسے دو دن کے بعد اسے دوبارہ نافذ کیا اور طویل فاصلے تک نشانہ بناتے ہوئے اپنے تمام جیٹ طیاروں کو دوبارہ اُڑایا۔‘
چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ انہوں نے ایٹمی جنگ کو روکنے میں مدد کی۔
انیل چوہان نے کہا کہ یہ بعید از قیاس ہے کہ دونوں فریق جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے قریب تھے۔

شیئر: