خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پولینڈ کے نو منتخب صدر کارل ناورٹسکی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے صدر کارل ناورٹسکی کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے پولینڈ کے صدر کے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لیے کامیابی اور پولینڈ کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔