Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پاکستانی عازمین حج  کے قافلے آج رات مکہ سے منیٰ  روانہ ہوں گے

 منی پہنچانے کےلیے سعودی کمپنی نے 442 بسیں فراہم کی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
مناسک حج کا آغاز بدھ 4 جون سے ہورہا ہے۔ 88 ہزار 301 سرکاری جبکہ 27 ہزار 12 پاکستانی عازمین نجی سکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔
 پاکستانی عازمین حج  کے قافلے منگل کی رات سے عزیزیہ، نسیم اور بطحا قریش سے منیٰ  روانہ ہوں گے۔
عازمین حج  بدھ کو منیٰ میں ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی نماز ادا کریں گے۔ جمعرات 9 ذوالحجہ کو حج کے رکن اعظم ، وقوف کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔
وزارت مذہبی امور سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستانی عازمین کو منی پہنچانے کےلیے سعودی سرکاری کمپنی نے 442 بسیں فراہم کی ہیں۔‘
ترجمان کا کہنا ہے’ پاکستان حج مشن نے نجی کمپنی سے 510 اضافی بسیں حاصل کی ہیں۔ یہ بسیں بھی پاکستانی عازمین حج کو مکہ سے منی پہنچائیں گی۔‘
مشاعر کے دوران 25 ہزار861 عازمین بسوں سے روانہ ہوں گےجبکہ 62 ہزار پاکستانی عازمین  ٹرین کے ذریعےسفر کریں گے۔

 

شیئر: