سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کوپھر ہدایت کی ہے کہ ’براہ راست سورج کی گرمی سے بچیں، کوشش کریں کہ زیادہ دیر باہر نہ ٹہریں ، چھتری کا استعمال لازمی کریں۔‘
مشاعر مقدسہ میں ’ہیٹ اسٹروک‘ سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
حج سیزن کے دوران عازمین کو صحت خدمات کی فراہمی کےلیے اقداماتNode ID: 889447
-
سعودی عرب میں گرمی، عمارتوں پر سفید رنگ کرنے کی تجویزNode ID: 890421
گرمی کی شدت کو انسانی جسم 10 سے 15 منٹ تک برداشت کر سکتا ہے جس کے بعد ہیٹ اسٹروک کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ہیٹ سٹروک یا لو لگنے کی علامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ شدید سردرد، چکر آنا، زیادہ پسینہ ، شدید پیاس اور متلی کا احساس ہوتا ہے۔ اس صورت میں فوری طبی مداخلت ضروری ہوجاتی ہے۔
ان علامات کی صورت میں متاثرہ شخص کے جسم کو فوری طورپر ٹھنڈا کیا جائے ہاتھوں ، چہرے اور گردن کو ٹھنڈے پانی سے دھویا جائے اور کسی سایہ دار یا ایئرکنڈیشن جگہ پر لے جانے کے بعد زیادہ مقدار میں ٹھنڈا پانی پینے کے لیے دیں تاکہ ’لو‘ کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق 7 ذی الحجہ بمطابق 4 جون 2025 سے 13 ذی الحجہ تک مشاعرمقدسہ میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔