سعودی وزیرِ صحت فہد الجلاجل نے مشرقی عرفات ہسپتال میں ایک عازم حج کی عیادت کی جن کی ایمرجنسی کارڈیک سرجری کی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق وزیرصحت جو ہیلتھ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں نے یہ دورہ صحت خدمات کے معائنے کے دوران کیا۔
مزید پڑھیں
-
حج کے دوران ڈرونز کے ذریعے دوائیں محض چھ منٹ میں پہنچتی ہیںNode ID: 890558
-
عازمین حج براہ راست سورج کی تپش سے بچیں، وزارت صحت کی ہدایتNode ID: 890559
عرفات ہسپتال ہسپتال ان متعدد طبی مراکز میں سے ایک ہے جو حج کے دوران مقدس مقامات کی خدمت پر مامور ہیں۔
وزیر صحت نےعرفات میں قائم میڈیکل سروسز کے فیلڈ ہسپتال کے دورے کے دوران ہسپتال کی تیاریوں، اس کے مختلف شعبہ جات اور حج کے دوران عازمین کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے سیزن کے دوران جنرل ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سروسز کے تحت کام کرنے والے طبی مراکز اور ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی فوری اور خصوصی طبی سہولتوں سے متعلق بریفنگ بھی لی۔
واضح رہے کہ یہ فیلڈ ہسپتال حج سیزن میں میڈیکل سروسز کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے جس میں ایک سو بستروں کی گنجائش ہے۔
ہسپتال میں مکمل سہولتوں سے آراستہ 20 بیڈز پر مشتمل ہیٹ سٹروک یونٹ، مکمل آپریشن تھیٹر، آئسولیشن روم اور ایک موبائل میڈیکل یونٹ ہے جس میں 5 فیلڈ کلینکس، میڈیکل لیب، فارمیسی اور موبائل ایکسرے مشینیں موجود ہیں۔