Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد منی پہنچ گئے، حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات کی نگرانی کریں گے

ولی عہد، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیاابت کررہے ہیں (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منی پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد حج ایام کے دورا ن حجاج کے آرام اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولتوں کی خود نگرانی  کریں گے۔
یاد رہے کہ لاکھوں حجاج وقوف عرفہ اور جبل الرحمہ کے سائے میں دعاوں کے بعد مزدلفہ کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔
مزدلفہ کے میدان میں رات گزاریں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نمازیں باجماعت ادا کریں گےاور تینوں دن کی رمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔
سعودی حکام کی جانب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سازگار ماحول مہیا کیا گیا ہے اور حجاج کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

 

شیئر: