Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس ذی الحجہ کی تصویری جھلکیاں

حجاج کی اکثریت رمی کے بعد طواف افاضہ ادا کرلیتے ہیں(فوٹو ، عدنان مہدلی)
حج 2025 اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ مناسک حج کا آغاز 8 ذی الحجہ سے ہوا جب عازمین حج منی کی عارضی خیمہ بستی آئے یہاں انہوں نے سارا دن گزارا اور 9 ذی الحجہ کو حج کا رکن اعظم ادا کرنے میدان عرفات روانہ ہوگئے۔
میدان عرفات میں ظہر اورعصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں اور حج کا خطبہ سننے کے بعد غروبِ آفتاب تک ذکر اذکار وعبادت و دعاوں میں مصروف رہے۔
مناسک حج کے تیسرے اور آخری مرحلے کا آغاز دس ذی الحجہ سے ہوتا ہے اس دن حجاج کرام مزدلفہ کی وادی سے اکھٹی گئی کنکریاں جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) کو مارتے ہیں اس کے بعد جنہوں نے حج کی قربانی کرنی ہوتی ہے وہ اپنے وقت کے مطابق قربانی کے بعد بال اترواتے ہیں۔
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کے فوٹو گرافر ’عدنان مہدلی‘ نے جمرہ اور مشاعر میں بعض مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا جنہیں پیش کیا جارہا ہے۔

ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی سے بچنے کےلیے حجاج چھتری کا استعمال کریں۔


سیکیورٹی اہلکار حجاج کی رہنمائی اور مدد کے لیے مستعد رہتے ہیں۔


رضاکار اوراسکاوٹس بھی حجاج کی خدمت میں پیش پیش پیں۔


سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس مشاعر کےنقشے ہوتے ہیں۔


جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد حجاج بال اتروا کر احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو جاتے ہیں۔


مشاعر میں پیدل چلنے والے راستوں کو جدا رکھا گیا ہے۔


بلدیہ کی ٹیمیں مسلسل مارکیٹوں کا جائزہ لیتی ہیں(فوٹو، اردونیوز)

 

 

شیئر: