سعودی واٹر اتھارٹی کا کہنا ہے ’یوم عرفہ کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں 8 لاکھ 95 ہزار 622 مکعب میٹر پانی فراہم کیا گیا۔‘
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بتایا’ یکم سے نو ذوالحجہ تک پانی کی فراہمی مجموعی طور پر7.7 ملین مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔‘
یہ کامیابی آپریشنل پلان کے مطابق ہے جس کا مقصد پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

روزانہ کی سب سے زیادہ طلب کو پورا کیا جاتا ہے جو 1.2 ملین مکعب میٹر سے بھی تجاوز کرجاتی ہے۔ پمپنگ کی یومیہ صلاحیت ایک ملین مکعب میٹر سے زیادہ ہے۔
آپریشنل نگرانی کے دوران پانی کے معیار اور سیفٹی کو یقینی بنانے کےلیے یوم عرفہ پر چار ہزار 908 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔
سعودی واٹر اتھارٹی کی مانیٹرنگ ٹیموں نے منیٰ اورعرفات میں حجاج کے خیموں اور دیگر مقامات پر پانی کی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے 5 ہزار سے زیادہ فیلڈ انسپیکشن کیے۔