سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلم امہ کے ساتھ پوری دنیا کو عید الاضحی کی مبارکباد دی ہے۔
انھوں نے کہا دعا ہے ’یہ مبارک عیدالاضحی امت مسلمہ اور پوری دنیا کے لیے بھلائی، امن اور محبت لائے۔‘
ایکس پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا’ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس نے ہمیں نوازا اور حرمین شریفین کی خدمت کا اعزاز بخشا۔‘
انہوں نے دعا کی اللہ حجاج کے مناسک، اُن کی عبادات اور اعمال کو قبول فرمائے۔
یاد رہے سعودی قیادت کو عید الاضحی کے موقع پر متعدد اسلامی ملکوں کے رہنماوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی تہنیتی پیغامات بھیجے۔ ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔