Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کو اسلامی ملکوں کی جانب سے عیدالاضحی پر مبارکباد کے پیغام

شاہ سلمان اور ولی عہد نے بھی تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت کو عید الاضحی کے موقع پر متعدد اسلامی ملکوں کے رہنماوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی تہنیتی پیغامات بھیجے۔ ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
 سعودی ولی عہد کو بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکےعیدا لاضحی کی مبارکباد دی۔
یاد رہے سعودی عرب سمیت کئی عرب ملکوں میں عیدالاضحی جمعے کو منائی جا رہی ہے۔

شیئر: